Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق تحریری فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول

پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کا تحریری فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو موصول کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کے لئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج پھر ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوگا، جس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے متعلق غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کا لاونگ کمیشن کو پشاور ہائی کورٹ فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دے گا۔

اجلاس میں کمیشن کے چاروں ممبران اور اسپیشل سیکرٹریز شرکت کریں گے۔

گزشتہ روز پشاورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔

پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اورانتخابی نشان واپسی کیخلاف کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کردیا۔

واضح رہے 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version