صدر مملکت عارف علوی نے بڑا اقدام اٹھالیا ہے۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا تھا۔
مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ بطور جج لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، موجودہ حالات میں میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ طویل غور و فکر کے بعد میں نے بطور جج سپریم کورٹ مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، مجھے درپیش حالات عوام کے علم میں ہیں اور ریکارڈ کا بھی حصہ ہیں۔
