Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو اب تک کا بڑا دھچکا دے دیا

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اب تک کا بڑا دھچکا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا بلے کے نشان پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوا۔

اجلاس میں کمیشن کے چاروں ممبران اور اسپیشل سیکرٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن جلد پٹیشن تیار کرے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرکے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version