Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا؛ جہانگیر ترین نے بڑی وکٹیں گرا دیں

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بلدیاتی رہنما عاطف گجر نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

عاطف گجر کی جانب سے اپنے ڈیرے پراستقبالیے کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی پی پی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی شعیب صدیقی کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

شعیب صدیقی نے عاطف گجر کی دعوت پر یو سی 165 گھوڑے شاہ کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر عاطف گجرکا کہنا تھا کہ آٹھ فروری تک عبدالعلیم خان اور آئی پی پی کی ٹیم بن کر دن رات محنت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version