ملازمت کیلئے سعودی عرب جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے منفرد اقامہ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی نے کہا ہے کہ منفرد اقامے کی 5 نئی کیٹگریز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور ملک کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے نئی کیٹگریز متعارف کرائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 نئی کیٹگریز میں پہلی غیر معمولی کارکردگی کے حامل افراد کے لیے ہوگی جو ادارتی، صحت، علمی یا تحقیقی شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے۔
دوسری کیٹگری ہنر مندی کی بنا پر ہوگی اور اس میں وہ لوگ ہوں گے جو ثقافتی یا کھیلوں میں یا کسی بھی شعبے میں غیر معمولی ہنر مندی دکھانے کے قابل ہوں گے۔
تیسری کیٹگری انویسٹرز کے لیے ہوگی، چوتھی تجارتی اور پانچویں غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کے لیے ہوگی۔
ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی نے کہا کہ منفرد اقامہ کے حامل افراد کو سعودی عرب میں رہائش اور کام کرنے کے علاوہ دیگر متعدد سہولتیں حاصل ہوں گی۔
