Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل شاہد خاقان عباسی نے بڑا سرپرائز دے دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات سے قبل بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آئین ہے جس میں صوبوں میں حدود بندی کا ذکر ہے۔

   انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جمہوری سسٹم کی ضرورت ہے، پارلیمانی سسٹم میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے، پہلے بھی سسٹم ناکام رہا اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جاتی رہی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عام انتخابات کے ذریعے کوئی بہتری نہیں آئے گی، عام انتخابات میں نئے سے نئے چہرے تو سامنے آتے ہیں لیکن کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح نوازشریف اقتدار میں آ رہے ہیں، مجھے اس سے اختلاف ہے، ن لیگ کے ساتھ ہوں ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا، سیاست ابھی نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی، میں وزیر اعظم نہیں تھا بلکہ مجھے ملازمت دی گئی۔

سابق وزیراعظم نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ناکامی کی وجہ چوری کا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے کہنے پرعوام ووٹ ڈالیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version