محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی ہے۔
کشمیر اور پوٹھوہار ریجن میں بھی صبح کے وقت چند مقامات پر ٹھنڈ پڑنے کا امکان ہے۔
