بلے کا نشان نہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلے کا نشان نہ ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو خواتین اور مخصوص نشستوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
خواتین کی قومی اسمبلی میں 72 نشستیں ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور استحکام پارٹی نے پہلے ہی مطلوبہ تعداد سے زیادہ نام ریزرو نشستوں پر دے رکھے ہیں۔
سینیٹ کے انتخابات کا بھی نقصان ہو گا، پارٹی ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہو گی، آزاد ارکان کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔
تحریک انصاف کے امیدواروں کو جو مختلف نشان الاٹ ہوں گے ان کو حلقوں میں متعارف کرانا مشکل ہو گا اور 20 دن میں اپنے نشان کو حقیقت بنانا مشکل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ آئین کے مطابق مخصوص نشستیں صرف رجسٹرڈ پارٹیوں اور ایک انتخابی نشان پر لڑنے والی جماعتوں کو الاٹ کی جاتی ہیں۔
