Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا جھٹکا

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے حکم پر پنجاب بھر کیلئے نئی لائسنس فیس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ساٹھ روپے والے لرنر کی فیس پانچ سو روپے کر دی گئی، ریگولر موٹرسائیکل لائسنس کی فیس پانچ سو سے بڑھا کر ایک سال کی نوسو اسی روپے کردی گئی۔

موٹرکار جیپ کی فیس تیرہ سو سے بڑھ کر ایک سال کی بائیس سو اسی روپے کر دی گئی ہے۔

ایل ٹی وی لائسنس بنوانا ہے تو ایک سال کی فیس چوبیس سو اسی روپے ایچ ٹی وی کی بھی ایک سال کی فیس چوبیس سو اسی روپے ادا کرنا ہوگئی۔

اسی طرح انٹریشنل لائسنس کی فیس میں بھی اٹھارہ سو تیس روپے سے لے کر چھ ہزار تیس روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل موٹرسائیکل اور کار کی پانچ سال کی فیس تیرہ سو روپے تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version