Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ: زرغون روڈ پر کچرے کے ڈھیر میں دھماکا، 11 افراد زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے زرغون روڈ پر اسپتال کے باہر کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 3 بچے، ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بعدازاں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version