Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن سے قبل بڑا استعفیٰ آگیا

الیکشن سے قبل بڑا استعفیٰ آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکٹری عمر حمید نے خرابی صحت پر مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو اپنا استعفیٰ گزشتہ ہفتہ بھجوایا تھا، جسے اب منظور کر لیا گیا ہے۔

 جبکہ ڈاکٹرسید آصف حسین کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

 نئے تعینات ہونے والے سیکٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر اور اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ عمرحمید کی 2 سالہ مدت ملازمت گزشتہ برس جولائی میں ختم ہوئی تھی اور چیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version