ڈاکٹرسید آصف حسین کو نیا سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ڈاکٹر سید آصف حسین کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی فوری تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تعینات ہونے والے سیکٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر اور اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکٹری عمر حمید نے خرابی صحت پر مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو اپنا استعفیٰ گزشتہ ہفتہ بھجوایا تھا، جسے اب منظور کر لیا گیا ہے۔
