Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا جانے کے خواہمشند پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر

کینیڈا جانے کے خواہمشند پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر آگئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلن سے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اور کینیڈا کے درمیان افرادی قوت کو کینیڈا بھجوانے کے حوالے سے مجوزہ معاہدے پر بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں تحفظ ماحول خصوصا اسموگ سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا میں بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں، تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کیلئے کینیڈا بھجوایا جائے گا، رواں ماہ پنجاب حکومت کا وفد کینیڈا جا کر معاہدے پر دستخط کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version