Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرون ملک ٹریڈ افسران کی تعیناتی پر ایک بارپھر تنازعہ پیدا ہوگیا

اسلام آباد: بیرون ملک ٹریڈ افسران کی تعیناتی کے عمل میں ایک بار پھر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے بیرون ملک 5 ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل روک دیا ہے، اسٹیشنز میں ممکنہ ردوبدل کے باعث 5 ٹریڈ آفسران کی تعیناتی کا عمل متاثر ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض آفسران نے اسٹیشن اور ترجیحی اسٹیشن نہ ملنے پر عدالتوں سے رجوع کیا تھا، تاہم لندن، ریاض، شنگھائی، جکارتہ اورایدیس اباباک ے اسٹیشنڑپر تعیناتی کا عمل متاثرہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گریڈ 20 کی 8 میں سے 5 آسامیوں پر تعیناتی کےعمل میں تاخیر کا خدشہ ہے، تاہم نگران وزیراعظم نےبیرون ملک 39 ٹریڈ آفسران کی تعیناتی کی منظوری دے رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version