Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو گرفتار کرلیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو فیصل آباد کچہری سے گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال کاسترو سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت کرانے ضلع کچہری پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار انہیں زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

سابق صوبائی وزیر حلقہ پی پی 118 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد بڑے پیمانے پر پُرتشدد مظاہرے ہوئے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کی بنیاد پر ریاست نے ان کی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا۔

فسادات کے دوران توڑ پھوڑ اور تنصیبات جلانے کے بعد سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جو لاہور کے کور کمانڈر کی رہائش بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version