اندورون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ڈومیسٹک پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں پر 100 روپے فیس مقرر کردی جبکہ یہ اضافی فیس ٹکٹ کی بکنگ کے وقت لاگو ہوگی۔
ملک کے اندر پرواز کرنے والے افراد کو اب 100 روپے کا اضافی چارج دینا پڑے گا، یہ اضافی فیس ٹکٹ کی بکنگ کے وقت لاگو ہوگی۔
ایرلائنز مسافروں سے چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی۔
سول ایوی ایشن نے ہدایت جاری کی کہ تمام ایئر لائنز بکنگ کے عمل کے دوران مسافروں سے مخصوص رقم وصول کرنے کی پابند ہیں۔
