نادرا نے مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم کر دیا ہے جس کے تحت اس پلیٹ فارم پر درج ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔
نادرا حکام کے مطابق ہماری خدمات، سہولیات یا عملے سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو، آن لائن ویب پورٹل پر درج کرائیں یا ہیلپ لائن پر کال کریں، نادرا شکایت کا ازالہ کرے گا۔
نادرا سے متعلق جو بھی شکایت ہو، ہمیں بتائیں, ہم آپ کی شکایت کا ازالہ کریں گے
نادرا کا مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات
ہماری خدمات، سہولیات یا عملے سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو، آن لائن ویب پورٹل پر درج کرائیں یا ہیلپ لائن پر کال کریں
ہمارا مستعد عملہ چوبیس گھنٹے آپ کی خدمت کے لئے… pic.twitter.com/fakeIlOaHD
— NADRA (@NadraPak) January 17, 2024
مستعد عملہ 24 گھنٹے آپ کی خدمت کے لئے حاضرہے۔
شکایت درج کرانے پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے خود آپ سے رابطہ کریں گے اور فوری طور پر یا زیادہ سے زیادہ 7 دن کے اندر آپ کا مسئلہ حل کریں گے۔
شہری اپنی شکایات نادرا کے ویب پورٹل:http://complaints.nadra.gov.pk، چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن:051-111786100 اور پاکستانی موبائل صارفین کے لئے:1777 پر کرسکتے ہیں ۔
