Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

عام انتخابات 2024 کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق الیکشن کے دوران لائسنس و غیر لائسنس اسلحہ لے کر گھومنے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ الیکشن مہم اور جلسے جلوسوں سمیت جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی جبکہ دفعہ 144 کا نفاذ 12 فروری تک لاگو ہوگا۔

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ادارے یا پولنگ اسٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیش بینی اور تیاری مکمل ہے، ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں لیکن پرامن انتخابات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، مرمت کا کام الیکشن سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، تمام حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version