Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کیلئے بڑی خوشخبری

برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جامع معیاری تعلیم امن، ترقی، غربت کے خاتمے کیلئے بہت ضروری ہے، لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کو تعلیم حاصل کرنے کا مساوی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 26 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو بچے اسکول میں ہیں وہ ناکافی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ہر بچہ اچھی تعلیم کا مستحق ہے، آج اسے پورا کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

جین میریٹ نے کہا کہ 2014 سے برطانیہ نے پاکستان بھر میں باوقار تعلیم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تقریباً 5.8 ملین بچوں کی براہ راست مدد کی ہے، مجھے خوشی ہے کہ حکومت اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ یہ سفر جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version