میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو پیپلز پارٹی مایوس نہیں کرے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بجٹ اپنے جھنڈے لگانے کیلئے لگاتے ہیں، ان کے جھنڈے اور پینافلیکس تو نظر آرہے ہیں کام نظر نہیں آرہا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پیپلز پارٹی مایوس نہیں کرے گی، 8 فروری کے بعد شہر کے ترقیاتی کاموں کو بڑے پیمانے پر شروع کریں گے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے عوام کو خواب دکھائے، آئے دن یہ کہتے ہیں مسائل کا حل ہمارے پاس ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو آئے دن مایوسی بیچتے ہیں، ان کے جھنڈے تو نظر آرہے ہیں کام نہیں۔
