معروف پاکستانی سیاستدان نفیس صدیقی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ہیں۔
معروف پاکستانی سیاستدان نفیس صدیقی ایڈووکیٹ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، تاہم آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔
نفیس صدیقی کی نمازجنازہ کل (اتوار کو) بعد نماز ظہر جامع نور السلام زمزمہ ڈیفنس میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سخی حسن (نارتھ ناظم آباد) قبرستان میں ہوگی۔
نفیس صدیقی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت میں سندھ کابینہ میں مشیر رہے، وہ طویل عرصہ سے سیاست سے دور تھے۔
