پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع حب میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں، آپ کیوں ہتھیار اٹھاتے ہیں جمہوریت کی طرف چلیں۔
انہوں نے کہا کہ حب میں پانی، تعلیم اور صحت کی سہولتیں ہونی چاہئیں، 18 ویں ترمیم کے بعد بجٹ 4 بار بڑھ چکا لیکن یہاں نظر نہیں آتا۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ حب کا بجٹ یہاں تو نظر نہیں آتا شاید کچھ دوستوں کی جیب میں آتا ہو۔
