معروف پاکستانی سیاستدان عصمت اللہ خان انتقال کرگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 91 کے امیدوار عصمت اللہ خان کوہاٹ میں انتقال کرگئے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 91 کے امیدوار عصمت اللہ خان کی وفات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اے این پی کے امیدوار نیاز ولی بھی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ مرحوم نے تحصیل باڑہ کے حلقہ پی کے 70 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔
