مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں اکتوبر تا دسمبر2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروا دی ہے، جس میں ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
درخواست میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14 کروڑ روپے وصولی اور نقصانات کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 14فروری کو ہوگی، درخواست منظور ہونے کے بعد بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ منتقل ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
