انتخابات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر نے انتہائی اہم اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات یکم فروری کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو بھی طلب کرلیا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کیلئے انٹیلی جنس اداروں کے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سیاسی جماعت کے قافلے پر فائرنگ کے واقع کا نوٹس لیا ہے، واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ضلع کیچ کے حلقہ پی بی 25 کے امیدوار کے گھر کے باہر دستی بم حملے کا بھی نوٹس لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔ واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
