Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیر اعظم ہوں گے‘‘

سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ آنے والے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

پی پی رہنما سید ناصر شاہ نے روہڑی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں پیپلز پارٹی سوئپ کر کے حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب میں بھرپور الیکشن مہم چلارہے ہیں، پی پی نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور آگے بھی  خدمت کریں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آصفہ بھٹو 3 فروری کو سکھر پہنچ رہی ہیں، شہر کے عوام اور پارٹی ورکرز ان کا استقبال کریں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارا نشان تیر ہے باقی دوستوں کے جو نشان ہیں وہ چینج کرواتے پھر رہے ہیں، انشاء اللہ آنے والے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version