Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ اور سائفر کیس میں سزا کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا لگ گیا

توشہ خانہ اور سائفر کیس میں سزا کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ فردِ جرم عائد ہو چکی، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوران عدت نکاح کیس کیخلاف درخواست نمٹا دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا، تفصیلی وجوہات تحریری فیصلہ میں جاری کی جائیں گی۔

اس سے قبل توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا اور ایک ارب 57 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل بھی قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version