Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسروں کو چور کہنے والے خود توشہ خانہ میں چور ثابت ہوئے، عون چوہدری

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود توشہ خانہ میں چور ثابت ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں کل جرح کی گئی جو آج مکمل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں جو بھی کہا سچ کہا بطور نکاح گواہ میری اسٹیٹمنٹ ہے کہ عدت پوری نہیں ہوئی تھی۔

عون چوہدری نے کہا کہ مفتی سعید نے بھی اقرار کیا کہ انکے بھی علم میں نہیں لایا گیا تھا، میرے بیان پر ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

آئی پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے، ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود توشہ خانہ میں چور ثابت ہوئے، سائفر میں بھی ثابت ہو گیا انہوں نے ملک کے ساتھ مذاق کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version