Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے دورانِ عدت نکاح کیس کا فیصلہ بھی آنے والا ہے، اور خدشہ ہے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو اِس کیس میں بھی سزا سنا دیں گے۔

   انہوں نے کہا کہ عدالت دباؤ میں کام کر رہی ہے۔ وکلاء صفائی کو موقع نہیں دیا جا رہا۔ ایسے غیر قانونی ٹرائل کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، عدلیہ عوام کے تحفظ کی امین ہے، دیکھ لیں کیسے تحفظ کیا جارہا ہے؟

بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ جس طرح مقدمات کے فیصلے ہو رہے ہیں اب لگتا ہے فری اینڈ فئیر الیکشن بھی کمپرو مائزڈ ہیں۔ ایسے حالات میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات پر بڑا سوالیہ نشان آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version