بانی پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ کی بے وفائی سے میری ایک بیٹی کو طلاق ہوگئی۔ میرا ایک بیٹا ذہنی دباؤ کا شکار، ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں داخل ہے۔
خاور مانیکا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی بہن مریم کے ذریعے ہمارے گھر آیا۔ دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات 2014 کے دھرنے سے شروع ہوئے۔ عمران خان ایک شیطان شخص ہے، سب سے پہلے بطور مرید دم کروانے آیا تھا۔
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے کہا کہ میں بے بس تھا، خاموش رہا بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی ہے۔ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ میرا ہنستا بستا گھر تباہ ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔ فرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے سارا صوبہ پنجاب سنبھال رکھا تھا۔
خاور مانیکا نے کہا کہ میرا ملازم لطیف لمبے عرصے سے میرے ساتھ ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ کیس سے پہلے ملازم رکھا۔ اپنے بچوں کے واٹس اپ میسج پرنٹ میڈیا نمائندوں کو دکھاتے ہوئے خاور مانیکا آب دیدہ ہوگئے۔
