انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کےاشتہارات بھی شائع ہوئے مگر پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 4 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قراردے دیا، جن میں مراد سعید ، اعظم سواتی، واثق قیوم، محمد زبیر نیازی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

















