انتخابات سے قبل چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
دوران ملاقات عائشہ رجب بلوچ نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پرجہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہننا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
اس کے علاوہ عائشہ رجب بلوچ نے تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا۔
