Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو منگل کو طلب کرلیا ہے۔

  علیمہ خان کو نوٹس ریاست مخالف بیانات دینے پر طلب کیا گیا ہے۔ علیمہ خان کو آج ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی طلب کررکھا ہے۔

اس سے قبل ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو سرائبر کرائم کے نتیجے میں بھی انکوائری کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کا حکم دھمکیاں، انتشار ، عوام میں خوف وہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان 3 فروری کو ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر پیش ہو کر وضاحت دیں، علیمہ خان پیش نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ انکے پاس اپنے دفاع کے حق میں کچھ نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version