نگران حکومت کا ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو گزشتہ چند سالوں سے بند گیس کنکشن دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ابتدائی طور پر ملک بھر کی 100 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایل این جی کنکشن دینے کا مجوزہ پلان بنایا گیا ہے اس پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونیوالی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ باضابطہ اعلان کرینگے۔
اس کے علاوہ ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کو 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی دی جائے گی جو کہ فکس ریٹ ہے جبکہ دوسری جانب گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ گیس ریٹ 4000 روپے ایم ایم بی ٹی یو چارج کیا جا رہا ہے۔
