Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ خواتین امیدواروں سے متعلق فافن کی جائزہ رپورٹ جاری

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابات 2024ء میں جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدواروں سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

  فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق الیکشنز 2024ء میں جنرل نشستوں پر 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار ہیں جبکہ خواتین امیدوار، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے نامزد 6037 امیدواروں کا 4.6 فیصد ہیں۔

 فافن نے یہ تجزیہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابی امیدواروں کے فارم 33 کی بنیاد پر کیا۔

  فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے بتایا کہ مذکورہ قانون کا تکنیکی اطلاق جنرل نشستوں پر کم از کم 20 امیدوار نامزد کرنے والی جماعت پر ہوتا ہے، کل 111 سیاسی جماعتوں میں سے 30 جماعتوں نے 5 فیصد سے زائد  خواتین امیدوار نامزد کیں۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق چار سیاسی جماعتوں نے 4.5 سے 5 فیصد کے درمیان شرح سے خواتین امیدوار نامزد کیں جبکہ ستتر (77) جماعتوں نے 4.5 فیصد تک خواتین امیدوار نامزد کیں۔

  فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر 94 جماعتوں کے 1872 امیدوار، 4.91 فیصد یعنی 92 خواتین امیدوار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version