Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا

پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا ہے۔

 این اے 155 لودھراں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوارعفت طاہرہ سومرو سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار ہو گئی ہیں۔

این اے 155 لودھراں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار عفت طاہرہ سومرو نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عفت طاہرہ سومرو نے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا،  اس موقع پر جہانگیر ترین کی جانب سے عفت طاہرہ سومرو کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ملکر سیاست کرنے کا عزم کیا ہے۔

اس حوالے سے عفت طاہرہ سومرو نے باقاعدہ ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں این اے 155 لودھراں سے جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں، میں نے لودھراں سے عملی سیاست کا آغاز ن لیگ کے صدیق بلوچ کے خلاف کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدیق بلوچ کی عوام دشمن اور جاہلانہ پالیسوں کے خلاف سیاست کا آغاز کیا، صدیق بلوچ گروپ دو تین دن سے پراپیگنڈا کررہا ہے کہ مجھے اغواء کر لیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ غلط اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا ہے، عوام صدیق بلوچ گروپ کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

عفت طاہرہ سومرو نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ صدیق بلوچ کے خلاف میرا ساتھ دیں، عوام این اے 155 میں جہانگیر خان ترین کو ووٹ دیں، مجھ پر پیسوں کا الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ میں پیسوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version