پی ٹی اے نے الیکشن کے روز انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے روز صارفین کو انٹرنیٹ کی مکمل سہولت میسر ہو گی، حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کسی قسم کی ہدایات نہیں ملی ہیں۔
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے بھی احکامات جاری کیے تھے کہ الیکشن کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بلا تعطل فراہم کی جائے۔
