ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے پولنگ کے عمل کا عمل شروع ہو گیا ہے، لوگ اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے ہیں۔
عام انتخابات کے لئے پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو نے نوابشاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/RcMufX3bGA #BOLNews #Elections2024 pic.twitter.com/EbnG9hFyxr— BOL Network (@BOLNETWORK) February 8, 2024
مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنا ووٹ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کاسٹ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے ووٹ کاسٹ کر دیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/RcMufX3bGA #BOLNews #Elections2024 pic.twitter.com/kXw5GlnHba— BOL Network (@BOLNETWORK) February 8, 2024
فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔
پاکستان میں عام انتخابات 2024
فاروق ستار نے ووٹ کاسٹ کردیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/RcMufX3bGA #BOLNews #Elections2024 pic.twitter.com/IZupHPDFf8— BOL Network (@BOLNETWORK) February 8, 2024
مرتضیٰ سولنگی
نگران وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے این اے 46 کے پولنگ اسٹیشن اسلام آباد ماڈل اسکول ڈورہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
عام انتخابات 2024 کیلئے میدان سج گیا
مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کر دیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/RcMufX3bGA #BOLNews #Elections2024 pic.twitter.com/XqK3a06leI— BOL Network (@BOLNETWORK) February 8, 2024
اس موقع پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے جو ہر ذمہ دار شہری نے ادا کرنا ہے، آزادانہ اور شفاف انتخابات ملک میں جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں۔
شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے حلقہ این اے 128 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
الیکشن 2024!!!
سابق وزیراعظم شہباز شریف
نے ووٹ کاسٹ کر دیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/RcMufX3bGA#BOLNews #Elections2024 pic.twitter.com/hAMnfYPidF— BOL Network (@BOLNETWORK) February 8, 2024
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات بہترین ہیں، ایک دن ضرور آئے گا پاکستان سے مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ ضرور ہوگا۔
خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے بھی سیالکوٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔
ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ووٹ کاسٹ کر دیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/RcMufX3bGA #BOLNews #Elections2024 pic.twitter.com/izgpREqsAX— BOL Network (@BOLNETWORK) February 8, 2024
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024: ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔
ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔
