سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 207 میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکے صدر آصف علی زرداری نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ایل بی او ڈی کالونی نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کیا۔
شہید بینظیرآباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے لوگوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے
شہید بینظیرآباد : پولنگ اسٹیشن کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دیکھکر جئے بھٹو کے پرجوش نعرے لگائیں pic.twitter.com/AnyOozcHeC
— PPP (@MediaCellPPP) February 8, 2024
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سوا کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا، امید ہے پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔
پولنگ اسٹیشن کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دیکھکر جئے بھٹو کے پرجوش نعرے لگائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھال لیں، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔
ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔
