سندھ اسمبلی کے حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اکثریتی حلقوں پر برتری حاصل کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں 26,000,000 سے زائد ووٹرز نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ووٹ دے کر اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔
جمعرات کو سندھ کے 130 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ اسمبلی کے حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج درج ذیل ہیں۔
حلقہ پی ایس 24
پی ایس 24 کے 132 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید فرخ شاہ 41235 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہے۔
اس کے علاوہ آزاد امیدوار مبین جتوئی نے 19622 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔
حلقہ پی ایس 23
پی ایس 23 کے 123 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اویس قادر شاہ 69266 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہے۔
اس کے علاوہ جی ڈی اے (ف) کے امیدوار عنایت اللہ برڑو 21137 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر۔ ہے
حلقہ پی ایس 22
پی ایس 22 کے 125 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار جام اکرام اللہ 34123 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہے جبکہ جے یو آئی (ف) کے مبین بلو 9121 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ پی ایس 25
پی ایس25 کے 75 اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کے سید ناصر حسین شاہ 39815ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہے جے یو آئی کے امیدوار امیر بخش عرف میر مہر 7914 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔
حلقہ پی ایس 60:
حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 60 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 105 پولنگ اسٹیشن میں پیپلزپارٹی کے جام خان شورو 38186 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار ایاز لطیف پلیجو 6917 ووٹ لے کر ہار گٸے۔
حلقہ پی ایس 61:
صوباٸی حلقہ پی ایس 61 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار شرجیل انعام میمن 63656 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے حافظ سعید احمد 11547 ووٹ حاصل کر کے ہار گٸے۔
پییس 90 سے ایم کیو ایم کے شارق جمال 35609 ووٹ لے کر کامیاب رہے ہیں۔
پی ایس 94 سے ایم کیو ایم پاکستان کے نجم مرزا 24161 ووٹ لے کر کامیاب رہے ہیں۔
پی ایس 91 سے جماعت اسلامی کے محمد فاروق 23499 ووٹ لے کر کامیاب ہیں۔
پی ایس 92 سے آزاد امیدوار واجد حسین 28276 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
پی ایس 95 سے پیپلز پارٹی کے فاروق اعوان 16386 ووٹ لے کر کامیاب رہے ہیں۔
پی ایس 96 سے آزاد امیدوار محمد اویس 16997 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔








