پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق امریکہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی نتائج ابتدائی اور غیر حتمی ہیں، جب تک حتمی اور سرکاری نتائج نہیں آتے ہم کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران اور اس سے قبل پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پرتشدد واقعات نے پاکستان میں بہت سی سیاسی جماعتوں کو متاثر کیا۔
