سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات کے نتائج سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا جسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت اس قسم کی سیاست سے آگے بڑھیں، ملک کو درپیش مسائل کا مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا۔ تاریخ نے خود غرض سیاستدانوں پر کبھی رحم نہیں کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی عمل کی گرما گرمی ختم ہوچکی، اب ملک کو استحکام کی طرف جانے کی اجازت دینے کا وقت ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما نے کہا کہ اب قائدین کو پارٹی کی سیاست سے آگے بڑھ کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، پاکستانی عوام نے بلند آواز میں واضح طور پر بات کی ہے۔
