پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے اہم اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت نہیں بنا سکتی اور نواز شریف واپس چلے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف یہ کہتے ہوئے واپس جائیں گے کہ مجھے کیوں بلایا،
لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ سعد رفیق کو مبارکباد دینے پر کال کی تاہم انہیں مجھے رات کو ہی مبارکباد دے دینی چاہیے تھی۔
واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں میں سے 152 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 64 حلقوں میں کامیابی کے ساتھ سر فہرست ہیں۔
