پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج سے متعلق امریکہ سے بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں بروقت انتخابی نتائج کو مکمل کیا جائے گا جو کہ پاکستانی عوام کی امنگوں کا عکاس ہو گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ مقامی اور بین الاقوامی مبصرین کی رائے تسلیم کرتے ہیں کہ حالیہ انتخابات میں اظہارے رائے اور لوگوں کے پرامن اجتماع پر پابندیاں لگیں۔
انہوں نے انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، صحافیوں پر حملوں، انٹرنیٹ و موبائل سروسز پر پابندیوں کی مذمت کی۔
اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے انتخابی عمل کے دوران ریاستی مداخلت اور مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیرخارجہ ڈیون کیمرون نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ بندش اور نتائج کے اجراء میں تاخیر پر بھی نظر ہے، پاکستان سے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں، ووٹ ڈالنے والے پاکستانیوں کو سراہتے ہیں۔
