مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اہم اعلان کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار نہیں کئی بار کہہ چکا ہوں آئی لو یوٹو، بزرگوں، بھائیوں، بہنوں آپ کی آنکھوں میں چمک دیکھ رہاہوں، یہ چمک کہہ رہی ہے پاکستان کوسنواروں، ملک زخمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس الیکشن ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، کس نے کیا کیا ہے، سب کو معلوم ہے، ہمارا ایجنڈا ایک خوشحال پاکستان ہے، جو لڑائی کے موڈ میں ہیں ان سے لڑنا نہیں چاہتے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے کم ازکم10سال چاہئیں، سب کی ذمہ داری ہے صرف ن لیگ نہیں سب کا پاکستان ہے، آزاد امیدواروں سمیت تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ہے آزاد امیدواروں کو پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کی دعوت دیتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ افواج پاکستان، عدلیہ سب ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں، ہم باربار انتخابات کرانے کے متحمل نہیں ہوسکتے، معاشی، دفاعی، معاشرتی نظام کیلئے بھرپورخدمت کی۔ دفاعی صلاحیت کیلئے ہم نے جو کردار ادا کیا آپکو معلوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں سمیت تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ہے، ہم اپنی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں، بہت اچھا ہوتا کہ ہمیں پورا مینڈیٹ ملتا، تمام جماعتوں کو ایک ساتھ ملکرحکومت بنانی چاہیے، شہبازشریف اور اسحاق ڈار، آصف زرداری، فضل الرحمان،خالدمقبول سے بات کریں گے۔
