Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابی نتائج؛ خورشید شاہ نے ن لیگ کو بڑا سرپرائز دے دیا

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے ن لیگ کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وکٹری اسپیچ کی ہے تو یہ بےوقوفی ہے۔ آصف زرداری کا لاہور میں ہونا یا نہ ہونا مسئلہ نہیں۔ مسئلہ نواز شریف کی تقریر ہے جو قبل از وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ شہباز شریف نے آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے۔ ہم الیکشن میں اپنا منشور لےکر آئے ہیں، اگر نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو کیا ہمارے منشور کو اون کریں گے؟ سیاست میں کوئی فیصلہ آخری نہیں ہوتا، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

 خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے لیے اہم ہے کہ کون ہمارے منشور پر عمل کرےگا، سوال ہے کہ کیا نواز شریف ہمارے منشور پرعمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، ابھی رابطہ نہیں ہوا۔ 6 پارٹیاں مل کر حکومت بنائیں گی تو پی ڈی ایم والا حال ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلے کے بعد ساری چیزیں واضح ہو جائیں گی۔ دیکھنا ہوگا پارلیمنٹ میں کس پارٹی کی کیا اہمیت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version