Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابی نتائج؛ صدر مملکت نے اہم اعلان کردیا

صدر مملکت عارف علوی کا انتخابی نتائج سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

 صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو پاکستان اس بحران سے بچ جاتا کیونکہ ای وی ایم میں کاغذی بیلٹ تھے جنہیں ہاتھ سے گنا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سادہ کیلکولیٹر سے ووٹ گننا ممکن تھا، ہرامیدوار کا رزلٹ پولنگ ختم ہونے کے5 منٹ کے اندر دستیاب ہوتا۔

 ‏ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے لیے ہماری طویل جدوجہد یاد رکھیں، ہماری اس جدوجہد کو ناکام کیا گیا۔

واضح رہے کہ جمعرات 8 فروری کو پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور دو دن گزرجانے کے بعد بھی تاحال انتخابی نتائج کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version