این اے 253 زیارت سے نشست جیتنے والے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
آزاد امیدوار میاں خان بگٹی نے اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میری پہلے سے بھی کوشش تھی کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملے لیکن مجھے ٹکٹ نہ مل سکا اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا، علاقے کے عوام کی سپورٹ اور ووٹ سے جیت گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سے میں باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں اور ن لیگ کا حصہ بن کر ہی علاقے کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار سردار شمشیر مزاری نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا ہے کہ حلقہ این اے 146 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار پیر ظہور حسین قریشی بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
