Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر قانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کچھ افراد الیکشن کمیشن، دیگر سرکاری اداروں کے اطراف غیر قانونی اجتماعات پر اکسا رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اجتماع کے لیے راغب کرنا بھی جرم ہے، قانون کے دائرے میں پُرامن احتجاج سب کا حق ہے، ہر غیر قانونی اقدام پر پولیس قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری سب پر فرض ہے، شہریوں سے گزارش ہے غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version