Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیالکوٹ کی با شعورعوام کامشکور ہوں، خواجہ آصف

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے سیالکوٹ کی با شعورعوام کا شکریہ اداکیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے بیان میں کہاکہ این اے71 کی عظیم عوام کا شکریہ کہ آپ نے مجھے انتخابات 2024 میں پر خلوص محبت، قوی اعتماد اور پر جوش حمایت سے نوازا۔

انہوں نے کہاکہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سیالکوٹ کی با شعورعوام نے مجھے متواتر ساتویں مرتبہ اپنی نمائندگی کے لئے منتخب کيا،مجھے اپنے حلقے کے مسائل کا شدید احساس ہے انشاء اللہ شہر کے تمام طبقات کے تعاون کی ضرورت ہو گی۔

خواجہ آصف نے کہاکہ میری ترجیحات میں نوجوان نسل اور خواتین کے لئے سیالکوٹ میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع سر فہرست ہیں ،ایکپپو رٹرز و تاجر حضرات ہمارے شہر کا اثاثہ ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہاکہ ان کی خدمت انشاء اللہ پوری کمٹمنٹ سے ہوگی۔ مجھے آپ کی دعاؤں کی ہمیشہ ضرورت رہے گی، اللہ ہمارا حامی ناصر ہو، آمین، پاکستان زندہ باد۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version